Tuesday, May 3, 2011

اسامہ بن لادن مسلمانوں کا جیرونیمو





امریکیوں نے اسامہ کوجیرونیمو کاکوڈ نام دیا تھاجیرونیموایک امریکی قبیلہ"اپاجی " کے اس آخری سردار کانام تھاجس نے سفید فام حملہ آوروں اور ان کی تہذیب وثقافت کےخلاف کئی دہائیاں مسلسل  اپنی آخری سانس تک لڑائی لڑی تھی ۔سفید  فاموں نے براعظم امریکہ پر قبضہ کیا جو کہ بالآخر جیرونیمو کی ہلاکت پر مکمل ہوگیا۔ اس دن کے بعد تمام ریڈ انڈین امریکہ کے غلام بن گئے امریکہ پر گوروں کی بے لباس اور عریاں ثقافت قابض ہوگئی تھی ۔امریکی اسامہ بن لادن کوشاید مسلمانوں کا" جیرونیمو "تصور کرتے تھے ،ہوسکتاہے وہ اپنے خیال میں درست ہوں  مگر امریکیوں کو خبردارہوجانا چاہیئے کے اسلام اور مسلمان اپاجی کے قبیلہ کی طرح صرف ایک جیرونیمو نہیں جنتا۔بلکہ یہ نسل ہی جیرونیموؤں کی ہےجہاں ہر پہلے کے بعد دوسرا جیرونیمو تیار کھڑا ہوتاہے۔یہ وہ قوم ہے جس کی تاریخ عمرفاروق،علی مرتضی ، خالد بن ولید، محمد بن قاسم ،عقبہ بن نافع طارق بن زیاد ،صلاح الدین ایوبی ،نورالدین زنگی ، بابر ،ٹیپوسلطان،اور اسامہ بن لادن  جیسےجیرونیموؤں سے بھری پڑی ہے۔ اسلام اور مسلمانوں میں جیرونیمو توبہت ہوتے ہوتےہیں مگر ان میں آخری کوئی نہیں ہوتا ۔
اگر امریکہ یہ سمجھتاہے کہ اسامہ کی ہلاکت کےبعد اب وہ اپنی من پسند ثقافت ، تہذیب وتمد ن رائج کرسکتاہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ چند"سطحی ذہنیت" ، اور "ہلکا دماغ" رکھنے والوں کو اپنی تقلید میں مبتلادیکھ کرخوش ہونے والے امریکہ کو سمجھ لینا چاہیئے کہ مسلمان شیر ہی ہوتاہے۔اگر شیر کابچہ بکریوں میں جوان ہونے کی وجہ سے اپنی اصل بھول جائے تو کبھی بھی کسی شیر کو دیکھ کر اور یہ جان کر کہ اس کا اصل تعلق کس قبیلے سے ہےاس کی اصلیت کیاہے وہ دوبارہ شیر بن جاتاہے۔
ابھی تو ابتداء عشق ہے روتاہے کیا
آگے آگے دیکھ ہوتاہےکیا
سلام اس پر کےجس کے نام لیوا ہر زمانے میں
بڑھادیتےہیں ٹکڑا سرفروشی کےفسانے میں











No comments:

Post a Comment