اسامہ یاڈرامہ
دل میں ہے تصویر یار جب نظر جھکائی دیکھ لی
اطلاعات کے مطابق امریکہ ایک دفعہ پھر اسامہ کو قتل کرنے میں کامیاب ہوگیاہے۔پاکستان کے ایٹمی دھماکوں پر امریکہ بہادر بہت سیخ پاہوئے تھے بہانہ نہ ملا تو 9/11کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو جس کی میعاد ختم ہونے کے باعث ویسے ہی انجینئرز نے گراکر دوبارہ تعمیر کرنے کامشورہ دیاتھااسامہ اور القاعدہ نے تین طیارے اس عمارت میں ماردئیے ،(مگر یہ سوال آج تک تشنہ ٔ جواب ہے کہ طیارہ لگنے کے بعد وہ عمارت نیچے کو کیوں بیٹھی جیسے کہ اس کی بنیادوںمیں مائینیز لگادیاگیا ہو)حیرت انگیز طور پر اس دن ورلڈٹریڈ سینٹر میں کام کرنے والے تمام 800یہودی ملازمین غیرحاضر ہونے کی وجہ سے بچ گئے (شاید ان کو اسامہ بھائی نے میل کی تھی کہ آپ آج مت جائیے گاکیونکہ ہم آئیں گے)۔اب امریکہ بہادر نے اسامہ کے لئے افغانستان پر حملہ کرنے کاسوچاتو کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہی پاکستان کاقصہ بھی نبٹاتے چلیں،مگر یہاں کوئی ملاعمر جیساپاگل تھوڑی تھا جو مسلمان کے درد میں گھل رہاہو بلکہ یہاں تو آزاد خیال کے مالک ، اتاترک کے وارث ،صاحب فہم وفراست ،عالی دماغ جناب حضرت پرویز مشرف صاحب تشریف فرماتھے انہوں نے خود اسرائیل سے زیادہ اشتیاق کامظاہر ہ کیا کہ جناب ہم ہرچیز میں آپ کے ساتھ ہیں۔
قصہ آگے بڑھاامریکہ بہادر تو کہہ کر آئے تھے کہ یہ نہتے طالبان اور القاعدہ دودن کی مار ہے اب اسامہ ہے کہ ملنے کانام ہی نہیں لیتا اور ملاعمر کاتو کچھ پتہ ہی نہیں ۔دنوں کی بجائے ہفتے بیت گئے اورپھر ہفتےمہینوں میں تبدیل ہونے لگے ۔اور دوسری طرف تابوتوں پہ تابوت افغانستان سے امریکہ سپلائی ہونے لگے،جناب ذلت مآب بش صاحب کاامیج بڑی تیز ی سے زمین بوس ہونے لگاتو بش کوضرورت پڑی اسامہ مارنے کی ۔اور پھر کیا تھا اسامہ تورا بورا میں محصور ہوگیا۔نیٹو نے زبردست آپریشن کرکے اسامہ صاحب کو پہلی دفعہ مار دیااور لاش خطرناک قسم کے بمبوں کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی ۔
مگر بعد میں یا د آیاکہ ہم تو پاکستان تک کو فتح کرنے کی نیت کرکے آئے ہیں اب اسامہ کےبعد قوم کو یہاں رہنے کاجواز کیا بتائیں بالآخر آسامہ کو ایک دفعہ پھر زندہ کرکے پاکستان کےذریعے سے تورا بورا سے نکال کر پاکستان پہنچادیاگیا۔
اب پاکستان جانے کے لئے پہلے طالبان کو خاموش کرنا ضروری تھا،مگر طالبان تو وہ کالاکمبل بن گئے جسے نکالنے کو ئی پانی میں گیا تو وہ کمبل چھوڑے مگر کمبل اسے نہ چھوڑے ۔اور تابوت روزانہ کی بنیادوں پر افغانستان سے امریکہ ایکسپورٹ ہورہے تھے دوسری طرف 9/11کے واقعے کی ہر برسی پر اسامہ کی نئی ویڈیو پہنچ جاتی اب تو امریکی عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا۔ بش صاحب کے پتلے کو امریکیوں نے جوتے مارنا شروع کردئیے کہ ہمارے عزیز مروائے جارہے ہو اور اسامہ پکڑ کے لانہیں رہے۔ادھر الیکشن بھی قریب آگئے اب بش صاحب کو پھر اسامہ کے مارنے کی ضرورت پیش آگئی ،تو اسامہ کی ویڈیو آنا بند کروادی گئی اب کی دفعہ 9/11کی برسی پر اسامہ کی ویڈیونہیں آئی مگر پھر الجزیرہ نے ایک ویڈیونشر کر دی اس سے اپنی عزت کاسوال کرکے بش صاحب نے ان سے اعلان کروایا کہ جی یہ پرانی ویڈیوتھی ہم نے غلطی سے چلادی اور امریکہ کو ایک دفعہ پھر مرا ہوا قرار دے دیاگیا۔مگر بش صاحب کاامیج اتنا گرچکاتھا کہ ڈیڈ باڈی دکھائے بغیر امریکی عوام دوبارہ ان کو ہرگز ووٹ نہ دیتے اور ایساہی ہوا کہ وہ اگلے الیکشن بڑی بری طرح سے ہار گئے۔
مگر افغانستان میں رہنے کے جواز کے لئے اسامہ کی زندگی خود نیٹو کے لئے بہت اہم تھی لہذ ا کچھ عرصے بعد اسامہ بھائی کی ویڈیو پھر الجزیرہ کومل گئی ،اب اوباماصاحب نے اپنا افغانستان کامشن اسامہ قرار دے دیامگر اسامہ ملیں تو آخر کیوں؟ (اگر واقعتامل بھی جاتے اور ہوسکتاہے کہ مل گئے ہوں گےتوا نہیں بہت پہلےشاید تورا بورا میں ہی شہید کردیاگیاہو) اب جنگ پاکستان میں داخل کرنے کےلئے امریکی جنرلوں حتی کہ اوباما کو اسامہ کے وزیرستان اور چترال میں ہونے کے الہامات ،مکاشفہ اوررؤیائے صادقہ شروع ہوئے اور وہ مسلسل چلتے رہے مگر اسامہ بھائی مل کے نہ دئیے ۔
اب جب الیکشن دوبارہ قریب تھے ادھر سے راتوں رات 500طالبان جیل سے فرار ہوگئے دوسری طرف پاکستان بھی آنکھیں دکھا نے لگابات یہاں تک پہنچی کہ جنرل کیانی نے عقل وحواس کوسائیڈ میں رکھ کرقومی وقار کاسودانہ کرنےاعلان کردیا توامریکہ بہادر کے صدربہادر براک اوبامہ کا__خطااور __خشک ہوگیا اب تواسامہ کامارنا ضروری ہوگیاراتوں رات پاکستان کے علم میں لائے بغیر امریکی ہیلی کاپٹر ایک مشکوک خالی محل پر پہنچ گئے ایک ہیلی کاپٹر خرابی کی وجہ سے یا پلان کے مطابق حملے سے پہلے ہی اس محل نما گھر پر گر گیاتاکہ دوسری طرف سے فائر نگ کی آواز بھی پیداکی جاسکے اور بالآخر 40امریکی بہادر نیوی کے فوجی اسامہ مار گرانے میں کامیاب ہوگئے ۔مگر وہ اسامہ عوام کو کیسے دکھائیں فوراً افغانستان لے گئے اور جاتے ہوئے اپنے ہیلی کاپٹر تباہ کرکے اصل کہانی جلادی ۔اور چند گھنٹوں ہی بعد اسامہ کوایک باپردہ خاتون سے زیادہ خفیہ طور پر کے سورج دور کی بات زمین بھی اس کا چہرہ نہیں دیکھ سکی تھی سمند ر میں دفنادیا تاکہ آئندہ بھی نہ دیکھے اور جلدی میں Paint پر Edit کردہ دوچار تصویر یں جاری کردیں ۔اور تسلی دینے کے لئے بی بی سی اور دوسرے اداروں کی ڈیوٹی لگادی کے چونکہ ،چنانچہ ، گویا کہ، لیکن اسامہ کو فورا سمندر میں ہی دفن کرناضروری تھا(حالانکہ نہ کوئی سمند ر ایبٹ آباد کولگتاہے اور نہ ہی افغانستان کوJ)
12سال سے امریکی اور نیٹوافواج اور عوام جس شخص کو تلاش میں" کتوں کی طرح ذلیل" اور"پاگلوں کی طرح خوار"ہورہی تھی(اسے گالی نہ سمجھئے گایہ لانڈھی کورنگی کی ادبی اردو کامحاورہ ہے تحقیق کے لئے کسی لانڈھی یاکورنگی والے سے رابطہ کرسکتےہیں:)) اس کو مارا بھی تو اس طرح کہ نہ مرنے کی کوئی جھلکی نہ اپریشن کی کوئی لائیوکوریج ۔ (حالانکہ امریکی وزیراعظم کے بقول اس آپر یشن کے لئے پورے ایک سال سے تیاری کررہےتھے)
ہم جس کی تلاش میں ہورہےتھے پاگل
وہ ملے توکچھ اس ادا سے
ہم نظر ملاکے ٹھٹھک گئے
وہ نظر چراکےنکل گئے
(نوٹ! ہوسکتاہے اب پھر اسامہ کی خفیہ تدفین کامقصدہوسکتاہے کہ شاید ضرورت پڑنے پر دوبارہ زندہ کرسکناہوالجزیرہ دیکھتے رہیں ہوسکتاہے چنددنوں میں انہیں اسامہ کی کوئی نئی تازہ ویڈیومل جائے مگر بظاہر ا ب اس کی ضرورت ختم ہوچکی ہے
کیونکہ آجکل انہوں نے پیپلزپارٹی کے نعرے کو چینج کرکے اپنالیاہے
ہر گھرسے اسامہ نکلے گا
ہم سارے اسامہ ماریں گے
انسانیت کی حفاظت اور دہشتگردی کاخاتمہ امریکہ کامشن جو ٹھہراJ)
No comments:
Post a Comment