آپ ﷺ کی تاریخ میلاد "نو۹" ربیع الاول ہے یا۱۲
بارہ ربیع الاول
آپ ﷺ کی تاریخ پیدائش کے بارے میں بے شمار اقوال سیرت کی
کتابوں میں مذکور ہیں جن میں ربیع الاول کی دو تاریخ سے لیکر سترہ اور چوبیس ربیع
الاول تک کے اقوال شامل ہے۔
سب سے زیادہ معروف اقوال آٹھ ربیع الاول، نو ربیع الاول
اوربارہ ربیع الاول ہیں ۔
البتہ سہیلی نے بیس اپریل نقل کی ہے۔
ان میں سے کوئی بات نص صریح سے ثابت نہیں ۔
نص صریح سے جو بات طے شدہ ہے وہ ہے آپ کی پیدائش کا پیر کے دن ہونا
ہے جیسا کہ مسلم شریف کی روایت میں اور دیگر روایات میں آپ ﷺ سے ثابت ہے۔
سیرت النبی علامہ
شبلی نعمانی میں محمود فلکی ایک قدیم ماہر ریاضی اور فلکیات کی نسبت سے نو تاریخ
کو ترجیح دی گئی ہے کہ ان کہ حساب کے مطابق پیر کا دن نو ربیع الاول کو بنتاہے۔
لہذا آپ کی تاریخ پیدائش نو ربیع الاول طے ہے۔ یہ حساب مجھے سمجھ نہیں آتا تھا،
مگرآج کے سائنسی دور میں یہ کا م آسان ہوگیاہے۔
ایک سائیٹ کا لنک شئیر کررہا ہوں ، اس میں آپ عیسوی کلینڈر
کو ہجری اور ہجری کو عیسوی میں کنورٹ کرسکتے ہیں۔
۲۰بیس اپریل ۵۷۱ء کواسلامی کلینڈر میں کنورٹ کرلیں ، نتیجہ
نو۹ ربیع الاول ۵۳بی ایچ آئے گا۔
آپ ﷺ کی تاریخ وفات بارہ ربیع الاول کو ہونا طے شدہ ہے،
جبکہ پیدائش کی تاریخ میں اختلاف ہے، اب بارہ تاریخ کو خوشیا ں منانے والوں کے لئے
بڑا لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کس چیز کی خوشی منا رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment